انقرہ،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوب مشرقی ترکی میں ایک نوجوان نے ایک بس اسٹیشن پر کھڑے تین پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ اس ٹین ایجر حملہ آور کو پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق Sanliurfaنامی علاقے کے گورنر کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں تھا کیونکہ حملہ آور سترہ سالہ نوجوان ایک ذہنی مریض تھا۔ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت کی گئی، جب وہ مسافروں کی شناختی دستاویزات چیک کر رہے تھے۔